چیلسی نے بارنسلے کو چھ صفر سے شکست دے دی
لندن ( 92 نیوز) ای ایف ایل کپ کے تیسرے راؤنڈ کے دلچسپ مقابلے جاری ، چیلسی نے بارنسلے کو چھ صفر سے شکست دے دی ،فاتح ٹیم کی جانب سے کائی ہورٹز نے شاندار ہیٹرک کی۔
چیلسی نے ای ایف ایل کپ کے چوتھے راؤنڈ میں کوالیفائی کر لیا ، کائی ہورٹز کی شاندار ہیٹرک کی بدولت چیلسی نے بارنسلے کو چھ صفر سے شکست دے دی۔
چیلسی کی ٹیم نے کھیل کے آغاز سے ہی حریف ٹیم پر دھاک بٹھائی رکھی ،19ویں منٹ میں تیمی ابراہم نے گول داغ کر چیلسی کو برتری دلائی۔
28ویں منٹ میں کائی ہورٹز نے گیند کو جال کی راہ دکھا کر ٹیم کے حصے میں ایک اور گول شامل کردیا،ہلے ہاف میں چیلسی کی ٹیم کو دو صفر کی برتری حاصل رہی۔
دوسرے ہاف میں بھی چیلسی نے شاندار کھیل پیش کیا اور حریف ٹیم کی گول پوسٹ پر خوب حملے کیے،کائی ہورٹز نے دوسرے ہاف میں دو گول اسکور کرکے ہیٹرک مکمل کی،مزید چار گول کے ساتھ چیلسی نے بارنسلے کو چھ، صفر سے شکست دے دی۔