Saturday, May 18, 2024

چیئرمین سینیٹ نے وزیر اعظم سمیت چاروں وزراعلیٰ کو آئین پاکستان کو بطورمضمون پڑھانے کےلئے خط لکھ  گیا

چیئرمین سینیٹ نے وزیر اعظم سمیت چاروں وزراعلیٰ کو آئین پاکستان کو بطورمضمون پڑھانے کےلئے خط لکھ  گیا
May 9, 2015
اسلام آباد(ویب ڈیسک)چئیرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے وزیراعظم میاں محمد نواز شریف اور چاروں صوبائی وزراء کو آئین پاکستان کو بطور مضمون پڑھانے کیلئے الگ الگ خطوط لکھ دئیے۔ تفصیلات کے مطابق سینیٹ سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے وزیراعظم میاں محمد نواز شریف اور چاروں صوبائی وزراء اعلی  کو خطوط لکھے ہیں کہ تیرہ اپریل دو ہزار پندرہ کو سینیٹ میں آئین پر بحث ہوئی جس میں اراکین سینیٹ نے تجویز دی کہ آئین پاکستان کو بطور مضمون انٹرمیڈیٹ تک بطور مضمون پڑھایا جائے تاکہ بعد سول یا دیگر شعبوں میں آنے والے طلباء کو آئین پاکستان کی تاریخ سے شناسائی ہو۔۔ چیئرمین سینیٹ کی جانب سے خط میں لکھا گیا ہے کہ اس حوالے سے وفاق اور صوبائی حکومتیں آئین پاکستان کو نصاب میں شامل کرنے کے حوالے سے اقدامات کرے۔