Tuesday, April 30, 2024

چکوال : تلہ گنگ میں بس گہری کھائی میں گر گئی‘ 8 افراد جاں بحق

چکوال : تلہ گنگ میں بس گہری کھائی میں گر گئی‘ 8 افراد جاں بحق
November 17, 2016

چکوال (92نیوز) چکوال کے علاقے تلہ گنگ میں بس گہری کھائی میں گر گئی۔ المناک حادثے میں آٹھ افراد جاں بحق ہو گئے جن میں دو خواتین بھی شامل ہیں۔ حادثہ کوٹ قاضی کے قریب پیش آیا۔ حادثے میں کئی افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔