Friday, September 20, 2024

چودھری پرویز الہٰی پنجاب اسمبلی کے اسپیکر منتخب

چودھری پرویز الہٰی پنجاب اسمبلی کے اسپیکر منتخب
August 16, 2018
لاہور (92 نیوز) چودھری پرویزالہٰی پنجاب اسمبلی کے اسپیکرمنتخب ہو گئے۔ چودھری پرویزالہٰی نے مسلم لیگ ن کے اقبال گجرکو شکست دی۔ چوہدری پرویز الہی 201 جبکہ چوہدری اقبال گجر 147 ووٹ لے سکے۔ پنجاب اسمبلی میں کل ووٹ 349 کاسٹ ہوئے جس میں ایک مسترد ہو گیا۔ ن لیگ کے ارکان کے ووٹ بھی چوہدری پرویز الہی کو ملے جس سے ن لیگ کے کیمپوں میں مایوسی کی لہر دوڑ گئی۔ ادھر چوہدری پرویز الہٰی کی میابی پر پی ٹی آئی اور ق لیگ کےاراکین نے جشن منایا۔