Thursday, May 2, 2024

چودھری نثار نے چھے ماہ میں تمام شناختی کارڈز کی تصدیق کا اعلان کردیا

چودھری نثار نے چھے ماہ میں تمام شناختی کارڈز کی تصدیق کا اعلان کردیا
May 27, 2016
اسلام آباد(92نیوز)وفاقی وزیرداخلہ چودھر ی نثارنے چھے ماہ میں تمام شناختی کارڈزکی تصدیق کااعلان کر دیا۔انہوں نےاسلام آبادمیں پریس کانفرنس کرتےہوئےبتایاکہ جعلی شناختی کارڈ بنانے والے اور اس میں معاونت کرنے والےدو ماہ میں اپنے شناختی کارڈز درست کروا لیں ورنہ ان کےخلاف سخت کارروائی ہوگی۔ تفصیلات کےمطابق ملااخترمنصورسےپاکستانی شناختی کارڈاورپاسپورٹ ملنےپر حکومت پرتنقید بڑھی تووزیرداخلہ چودھری نثارایک بارپھرمیدان میں آگئے۔انہوں نےاسلام آبادمیں پریس کانفرنس کرتے ہوئےکہاکہ جعلی  شناختی  کارڈپاکستان کی سیکیورٹی کامسئلہ ہے۔چھ ماہ میں تمام   شناختی کارڈزکی تصدیق کی جائےگی۔ وزیرداخلہ نےصاف بتادیاکہ  جعلی   کارڈ بنانےاوربنوانےوالوں کودومہینےدئیے جارہے ہیں اس دوران ان کےخلاف کوئی کارروائی نہیں کی جائےگی بعد  حکومت کیا کرےگی،یہ بھی انہوں نےبتادیا۔ وزیرداخلہ نےدعوی کیاکہ پچھلے ادوار میں تجدید  کے نام پر شناختی کارڈ بانٹے گئےجعلی شناختی کارڈاورپاسپورٹ کامسئلہ  حل کرنےکےلئےوہ تمام جماعتوں کی پارلیمانی کمیٹی بناناچاہتےہیں۔ وفاقی وزیرداخلہ  نےمزیدکہاکہ پاکستان بڑے عرصے سے افغان مہاجروں کا بوجھ اٹھا رہا ہے ۔ کسی کو دھکے دے کرملک سے نہیں نکالیں گے ، پاکستان کی اپنی ایک پالیسی ہے۔