چمن میں آل پارٹیز کی جانب سے امریکامخالف ریلی نکالی گئی
چمن (92 نیوز) آل پارٹیز کی جانب سے امریکامخالف ریلی نکالی گئی۔ قبائلی ومذہبی عمائدین سمیت سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔
مظاہرہ مرغی بازار سے شروع ہو کر فلسطین چوک پر اختتمام پزیر ہوا۔ مظاہرین نے امریکہ اور انڈیا کیخلاف شدید نعرے بازی کی۔
چمن شہر امریکہ مردہ آباد کے نعروں سے گونج اٹھا اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے۔