چترال میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 5.0ریکارڈ
چترال (92نیوز) چترال اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت پانچ اعشاریہ صفر ریکارڈ کی گئی۔
زلزلے کی گہرائی ایک سو پینتیس کلومیٹر تھی اور مرکز افغانستان میں کوہ ہندوکش تھا۔