پیمرا نے تمام نیوز چینلز کو آف ائیر کرنے کا حکم دے دیا
اسلام آباد (92 نیوز) پاکستان میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی نے تمام نیوز چینلز کو آف ائیر کرنے کا حکم دے دیا۔ پیمرا نے میڈیا کو فیض آباد دھرنا آپریشن کی لائیو کوریج سے روک دیا۔ ذرائع کے مطابق میڈیا کو کوڈ آف کنڈکٹ 2015 کے تحت آپریشن کی لائیو کوریج سے روکا گیا۔
پیمرا کے مطابق اسلام آباد انتظامیہ کی درخواست پر ڈاریکٹو جاری کیا گیا۔ صرف براہ راست کوریج کی ممانت ہوگی، قانون نافذ کرنے والے اداروں کی پوزیشنز کو براہ راست نہ دکھایا جائے۔ پیمرا نے میڈیا ہاؤسز کو سٹاف کی سیکیورٹی یقینی بنانے کی بھی ہدایت کر دی۔