ختم نبوتؐ کے مسئلے کے آگے رانا ثنااللہ کی کیا اوقات ہے،پیر خواجہ حمید الدین
تونسہ شریف ( 92 نیوز ) پیر خواجہ حمید الدین سیالوی نے تونسہ شریف میں مشائخ عظام کے صدر خواجہ عطااللہ تونسوی سے ملاقات کی ۔
پیر آف سیال شریف نے کہا کہ ختم نبوت کے مسئلے کے آگے رانا ثنااللہ کی کیا اوقات ہے اسے استعفیٰ دینا ہوگا ۔ شہباز شریف وعدہ خلافی کرکے گنہگار ہوئے ۔
خواجہ حمیدالدین سیالوی نے کہا کہ رانا ثنا اللہ قادیانیوں کے وکیل ہیں ۔ حکومت چند دن انتظار کرے اسے لگ پتہ جائے گا ۔
پیر حمید الدین سیالوی نے دعوی کیا کہ مزید دو رکن قومی اسمبلی نے اُن سے رابطہ کیا ہے ۔وہ استعفی دینے کے لئے تیار ہیں ۔
اس موقع پر پیر خواجہ عطا اللہ تونسوی نے گوجرانوالہ اور لاہور میں جلسے میں شرکت کا اعلان کیا ۔