Thursday, September 19, 2024

لاہور ،خواجہ حمید الدین سیالوی کی طبیعت اچانک بگڑ گئی

لاہور ،خواجہ حمید الدین سیالوی کی طبیعت اچانک بگڑ گئی
February 18, 2018

لاہور ( 92 نیوز ) پیر آف سیال شریف خواجہ حمیدالدین سیالوی کی طبیعت اچانک بگڑنے پر لاہور کے نجی اسپتال میں داخل کروادیا گیا ۔خواجہ حمیدالدین سیالوی کے ترجمان کے مطابق پیر صاحب پر فالج کا اٹیک ہوا لیکن اب انکی حالت پہلے سے بہتر ہے۔
ممتاز صوفی بزرگ اور گدی نشین سیال شریف خواجہ حمید الدین سیالوی کی اچانک طبیعیت ناساز ہوگئی ۔ خرابی صحت کے باعث لاہور کے نجی اسپتال میں منتقل کر دیا گیا جہاں انکی حالت خطرے سےباہر ہے ۔
پیر آف سیال شریف کے ترجمان کے مطابق خواجہ حمید الدین کی چنیوٹ میں منعقدہ ختم بنوتﷺ کانفرنس میں شرکت کے لیے جاتے ہوئے طبیعت بگڑی ، جس کے بعد سرگودھا اور پھر لاہور کے مقامی اسپتال میں منتقل کیا گیا جہاں انکی حالت قدرے بہتر بتائی جارہی ہے ۔
ترجمان نے بتایا کہ پیر صاحب پر فالج کا حملہ ہوا ہے جس کی وجہ سے جسم کا دایاں حصہ متاثر ہوا ۔ دوسری جانب پیر آف سیال شریف کی اسپتال منتقلی کی خبر سن کر مریدین کی بڑی تعداد اسپتال کے باہر جمع ہوگئی۔
ترجمان کے مطابق خواجہ حمید الدین سیالوی کے مزید ٹیسٹ ہونگے اس کے بعد حقیقی صورتحال واضح ہو سکے گی ۔