Tuesday, April 30, 2024

پی ڈی ایم کا 23 مارچ کو لانگ مارچ کا اعلان

پی ڈی ایم کا 23 مارچ کو لانگ مارچ کا اعلان
December 6, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے 23 مارچ کو لانگ مارچ کا اعلان کر دیا۔

پیر کو پی ڈی ایم کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ڈی ایم کے چیئرمین مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ " ان سے اسمبلیوں سے استعفوں کے معاملات پر بات ہوئی ہے لیکن یہ دیکھنا ہو گا کہ یہ کارڈ کب استعمال کرنا ہے۔"

انہوں نے کہا کہ مہنگائی مارچ کے شرکاء اسلام آباد میں جمع ہوں گے اور پوری قوم اسلام آباد پہنچے گی۔ لانگ مارچ کے شرکاء اسلام آباد میں نماز جمعہ ادا کریں گے۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پی ڈی ایم کی جماعتیں صوبائی سطح پر بھی مشاورت کریں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت دھاندلی کی وجہ سے وجود میں آئی ہے۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن اور دیگر جماعتوں نے اسلام آباد میں ون ڈے شو کی تجویز دی ہے۔ تاہم مولانا فضل الرحمان فوری طور پر استعفے دینے کے اپنے موقف پر ڈٹے رہے۔ شہباز شریف نے تمام فیصلے اتفاق رائے سے کرنے پر زور دیا۔