پی پی 195 ، مسلم لیگ ن کے پیر کاشف چشتی کامیاب ، غیر حتمی ، غیر سرکاری نتائج
پاکپتن ( 92 نیوز) پاکپتن کے حلقہ پی پی 195 میں مسلم لیگ ن کے امیدوار پیر کاشف نے میدان مار لیا۔
غیر حتمی ، غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکپتن کے حلقہ 195 میں مسلم لیگ ن کے امیدوار پیر کاشف نے 42 ہزار 450 ووٹ حاصل کئے جب کہ ان کے مقابل پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار خان امیر حمزہ رتھ 26 ہزار 800 ووٹوں کیساتھ رنر اپ رہے ۔
حلقہ میں کل دو لاکھ 7 ہزار 159 ووٹ رجسٹرڈ ہیں ۔