Thursday, September 19, 2024

پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج طلب کر لیا گیا

پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج طلب کر لیا گیا
August 12, 2018
اسلام آباد ( 92 نیوز) پی ٹی آئی پارلیمانی  پارٹی کا اجلاس آج طلب کر لیا گیا ۔اجلاس عمران خان کی زیر صدارت  نجی ہوٹل میں ہوگا، پی ٹی آئی کے ارکان قومی اسمبلی کو شرکت یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اجلاس میں قومی اسمبلی میں وزیراعظم، اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے عہدوں کا انتخاب سے متعلق گفتگو کی جائے گی ۔ اجلاس میں عمران خان انتخاب کے حوالے سے ہدایت جبکہ شاہ محمود قریشی ووٹنگ کے طریقہ  کار پر بریفنگ دیں گے ۔