Thursday, September 19, 2024

پی ٹی آئی کی ایم کیو ایم سے ملاقات، وزیراعظم ،ا سپیکر،ڈپٹی اسپیکر کیلئے حمایت مانگ لی

پی ٹی آئی کی ایم کیو ایم سے ملاقات، وزیراعظم ،ا سپیکر،ڈپٹی اسپیکر کیلئے حمایت مانگ لی
August 12, 2018
کراچی ( 92 نیوز) پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے  سیاسی جماعتوں سے روابط کا سلسلہ جاری ہے ، پی ٹی آئی کے وفد نے ایم کیو ایم پاکستان سے ملاقات کی ۔ملاقات میں پاکستان تحریک انصاف نے ایم کیو ایم سے وزیر عظم، اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کیلئے حمایت مانگی ۔ دوسری جانب حکومت سازی کیلئے تحریک انصاف کے وفد نے اختر مینگل سے بھی  ملاقات کی ۔ ترجمان پاکستان تحریک انصاف فواد چودھری کا کہنا ہے کہ اپوزیشن سے ملاقاتوں کا مقصد تعاون حاصل کرنا تھا،تمام جماعتوں سے پارلیمان کو مضبوط کرنے کی بات کی ہے۔ نامزد اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ قوم کو نیا پاکستان بنا کر دیں گے ۔