Tuesday, April 30, 2024

پی ایس ایل کا تیسرا مرحلہ دبئی میں ختم ہو گیا

پی ایس ایل کا تیسرا مرحلہ دبئی میں ختم ہو گیا
March 2, 2019
 دبئی (92 نیوز) پی ایس ایل کا تیسرا مرحلہ دبئی میں ختم ہو گیا۔ ٹورنامنٹ کے اگلے چار میچز ابو ظہبی میں ہوں گے۔ اماراتی صحراؤں میں پاکستان سپر لیگ کا میلہ پورے روز و شور سے جاری ہے۔ سات مارچ سے پی ایس ایل کی رونقیں پاکستان منتقل ہو جائیں گی۔ دبئی مرحلے کے آخری روز بھی دو میچز کھیلے گئے۔ پہلے میچ میں پشاور زلمی نے ایک سنسنی خیز مقابلے کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ کو ہرا دیا۔ دوسرے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے باآسانی ملتان سلطانز کے خلاف کامیابی حاصل کی۔ پوائنٹس ٹیبل پر پشاور زلمی سر فہرست ہے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز دوسرے اور اسلام آباد یونائیٹڈ تیسرے نمبر پر ہے۔ لاہور قلندرز چوتھی، کراچی کنگز پانچویں پوزیشن پر ہے۔ ملتان سلطانز چار پوائنٹس کے ساتھ آخری نمبر پر ہے۔