پی ایس ایل فائنل کیلئے سکیورٹی انتظامات کے حوالے سے حکام کی بریفنگ
کراچی ( 92 نیوز) پاکستان سپر لیگ کے فائنل کے لئے سکیورٹی انتظامات مکمل کر لئے گئے ، سکیورٹی کے حوالے سے حکام نے بریفنگ بھی دی ۔
پی ایس ایل فائنل کی تیاریاں عروج پر ہیں ،نیشنل اسٹیڈیم بڑے میچ کی میزبانی کرے گا ۔ وزیراطلاعات اور سیکیورٹی حکام نے انتظامات پر بریفنگ دی ، صوبائی وزیر نے کہا کرکٹ کے دیوانے تھوڑا صبر کریں فائنل میچ کو فیسٹیول کی طرح منایا جائے گا ۔
ڈی آئی جی ٹریفک نے بتایا کہ اسٹیڈیم کیطرف آنے والی سڑکیں عام گاڑیوں کیلئے بند کردی جائیں گی ،پانچ پارکس کو ٹریفک پارکنگ اور شٹل سروس کیلئےاستعمال کیا جائے گا ، اسٹیڈیم تک جانے کیلئے صرف شٹل سروس ہی واحد ذریعہ ہوگی ۔
سندھ رینجرز بھی فائنل کیلئے ہر دم تیار ہوگی ، بریگیڈیئر شاہد کا کہنا تھا شائقین کیلئے اسٹیڈیم کے دروازے دن 11 سے شام 5 بجے تک کھلے رہیں گے ۔
فائنل کیلئے سیکیورٹی انتہائی سخت ہوگی ، پولیس کے 8 ہزار اہلکار فرائض انجام دیں گے جبکہ آرمی کے ہیلی کاپٹرز بھی فضائی نگرانی کریں گے۔