پی ایس ایل تھری میں لیوک رونکی ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی قرار
کراچی (92 نیوز)پی ایس ایل تھری تمام تر رعنائیوں کے ساتھ اختتام پذیر ہو گیا ۔
پی ایس ایل تھری میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے لیوک رونکی ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے ۔ انہوں نے گیارہ میچوں میں 435 رن بنائے ۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کے فہیم اشرف نے ٹورنامنٹ میں سے زیادہ وکٹیں حاصل کیں ۔ انہوں نے 18 کھلاڑیوں کا شکار کیا ۔
پی ایس ایل تھری میں بہترین وکٹ کیپر کا اعزاز ملتان سلطانز کے سنگار کارا کے حصہ میں آیا ۔
اسلام آباد کے کھلاڑی جے پی ڈومنی ٹورنامنٹ کے بہترین فیلڈر قرار پائے ۔ انہوں نے دس میچوں میں آٹھ کیچ پکڑے ۔