پی ایس ایل 6 میں تماشائیوں کو میچ دیکھنے کی اجازت دینے پر غور
لاہور ( ویب ڈیسک ) پی ایس ایل 6 رواں ماہ کی 20 تاریخ سے شروع ہونے جا رہا ہے جس کے لئے تماشائیوں کو اسٹیڈیم میں میچ دیکھنے کی اجازت دینے پر غور ہو رہا ہے ۔
پاکستان سپر لیگ ایڈیشن 6 سے متعلق غور و حوض جاری ہے کہ 25 اسٹیڈیم کی مجموعی گنجائش کے 25 فیصد تماشائیوں کو داخلے کی اجازت دی جائے ، تاہم حتمی فیصلے کے بعد اعلان کل متوقع ہے ۔
پی ایس ایل 6 کی ڈرافٹنگ مکمل ہو چکی ہے ، 37 غیر ملکی کھلاڑی ایونٹ میں کھیلیں گے ،
ادھر اسلام آباد یونائیٹڈ ایک قیمتی کھلاڑی سے محروم ہو گئی ، نیوزی لینڈ کے بلے باز کونل منرو پی ایس ایل ایڈیشن 6 نہیں کھیل سکیں گے ۔
کولن منرو کو آسٹریلیا میں جاری مقابلے کے بعد پاکستان آمد اور قرنطینہ کے باعث مسائل کا سامنا تھا جس کی وجہ سے وہ پی ایس ایل ایڈیشن 6 میں شرکت نہیں کر سکیں گے ۔
اپنے ایک بیان میں کولن کا کہنا تھا کہ اسلام آباد یونائیٹڈ نے مجھ سے بہت اچھا رویہ رکھا ، انہوں نے اسکواڈ میں میری شمولیت کو برقرار رکھا لیکن قرنطینہ پابندی کی وجہ سے اب ایسا ممکن نہ ہو سکے گا۔