پی ایس او میں 63 ارب کے اسکینڈل میں ملوث افسر سمیت 5 اعلیٰ افسران گرفتار
کراچی (92 نیوز) نیب نے قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف کارروائیاں تیز کر دی ہیں۔ پی ایس او میں 63 ارب کے اسکینڈل میں ملوث افسر سمیت 5 اعلیٰ افسران کو گرفتار کرلیا گیا۔
ترجمان نیب کے مطابق پی ایس او کے سابق جنرل مینجر اختر ضمیر کو کراچی، بائیکو کے سابق چیف آپریٹنگ افسر کو بھی کراچی، پی ایس او کے سابق جی ایم سید ذوالفقار کو اسلام آباد اور پی ایس او کے سابق جی ایم سید نذر کو گلگت بلتستان سے گرفتار کیا گیا۔
ترجمان کے مطابق ملزمان نے دو ارب تنتالیس کروڑ روپے خام تیل کے غیر قانونی ٹھیکے دیے، غیر معیاری مصنوعات کی فراہمی سے بھی قومی خزانے کو ساٹھ ارب کا نقصان پہنچایا، احتساب عدالت نے ملزمان کو تیرہ روزہ ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا۔