Tuesday, April 30, 2024

پی آئی اے کی مختلف شہروں میں ٹوٹی پھوٹی کینٹینز کو عالمی معیار کے مطابق بنا دیا گیا

پی آئی اے کی مختلف شہروں میں ٹوٹی پھوٹی کینٹینز کو عالمی معیار کے مطابق بنا دیا گیا
January 8, 2019
 کراچی (92 نیوز) پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائن میں بھی تبدیلی آگئی۔ قومی ادارہ اصلاحات کی جانب گامزن ہو گیا۔ ادارے کی مختلف شہروں میں قائم ٹوٹی پھوٹی تیئس کینٹینز  کو عالمی معیار کے مطابق بنا دیاگیا۔ ٹوٹا فرش ، ٹوٹے دروازے ، چولہوں کا براحال۔ یہ کسی بھٹیار خانے کے مناظر نہیں بلکہ پی آئی اے کے کینٹن کا حال تھا۔ دس ہزار ملازمین اس ماحول  میں کھانا کھاتے تھے۔ کھانے میں بھی ایک وقت میں صرف ایک ڈش دی جاتی تھی۔ ملازمین کا کوئی پرسان حال نہیں تھا۔ پرانی انتظامیہ کو بھی کوئی دلچسپی نہیں تھی لیکن اب پی آئی اے میں بھی تبدیلی آگئی۔ تبدیلی کا اندازہ نئے کینٹن کو دیکھ کر لگایا جا سکتا ہے۔ صاف ستھرا ماحول، جدید فرنیچر، صفائی کا بے انتہا خیال۔ اب پی آئی اے کی کینٹ دیکھ کر کسی فائیو اسٹار ہوٹل کا گمان ہوتا ہے۔ اب کھانے میں ایک ڈش نہیں بلکہ کئی اقسام کی ڈش ہوتی ہیں۔ کھانے کا معیار بھی بہتر ہو گیا ہے۔ ملازمین بھی اس تبدیلی سے خوش ہیں۔