پی آئی اے عازمین عمرہ کیلئے رمضان میں اضافی پروازیں چلائے گی
لاہور(92 نیوز) پی آئی اے عازمین عمرہ کیلئے رمضان میں اضافی پروازیں چلائے گی، فیصلہ زائرین کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر اور انکی سہولت کے لئے کیا گیا۔
پی آئی اے عازمین عمرہ کیلئے10 مئی سے 23 مئی تک 09 اضافی پروازیں چلائے گی ۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق اضافی پروازیں کراچی، لاہور اور اسلام آباد سے جدہ کے لئے روانہ ہوں گی۔
عمرہ زائرین کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر اور انکی سہولت کے لئے اضافی پروازیں چلائی جا رہی ہیں۔
دوسری جانب پی آئی اے کی حج آپریشن کی تیاریاں بھی حتمی مراحل میں داخل ہو چکی ہیں ۔
پی آئی اے کی 300 خصوصی اور شیڈول پروازوں کے ذریعے 65 ہزار سے زائد عازمین کو حجاز مقدس پہنچایا جائےگا۔