پہلا ٹی 20، افغانستان نے زمبابوے کو5 وکٹوں سےشکست دے دی
شارجہ ( 92 نیوز ) پہلے ٹی 20 میں افغانستان نے زمبابوے کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی ۔ زمبابوے نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 120 اسکور بنائے ۔
زمبابوے کی جانب سے سولومون میریا نے 34اوروالر نے 27رنز بنائے ۔
افغانستان نے ہدف 14.4 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا ۔