Friday, September 20, 2024

پٹرول سستا ہونے کے باوجود سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں میں کمی واقع نہ ہو سکی

پٹرول سستا ہونے کے باوجود سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں میں کمی واقع نہ ہو سکی
March 2, 2016
فیصل آباد (92نیوز) پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کے باوجود اشیاءخوردونوش کی قیمتوں میں کمی واقع نہیں ہو سکی۔ پھلوں اور سبزیوں کے علاوہ دیگر اشیاءبھی پرانے داموں ہی فروخت کی جا رہی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کا اطلاق ہوا تو امید کی جا رہی تھی کہ آسمان سے باتیں کرتی سبزیوں کی قیمتیں کم ہو جائیں گی مگر سبزی منڈی میں موجود پیاز‘ مٹر‘ گاجر‘ کدو‘ شلجم کی قیمتیں پھر سے بڑھ گئیں جس سے گاہک خاصے ناخوش ہیں۔ سبزی فروشوں کا کہنا ہے کہ شملہ مرچ اور بھنڈی انھیں سندھ سے درآمد کرانا پڑتی ہے لیکن کرایوں میں کمی نہ ہونے سے وہ پرانے ریٹس پر بیچنے پر مجبور ہیں۔