Friday, September 20, 2024

پوپ فرانسس نے پاکستان آنے کی دعوت قبول کر لی

پوپ فرانسس نے پاکستان آنے کی دعوت قبول کر لی
March 3, 2016
ویٹی کن (ویب ڈیسک) وفاقی وزراءسردار یوسف اور کامران مائیکل نے ویٹی کن سٹی میں عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس سے ملاقات کی۔ پوپ فرانسس نے پاکستان آنے کی دعوت قبول کر لی۔ تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت برائے مذہبی امور سردار یوسف اور وزیر برائے پورٹس اینڈ شپنگ کامران مائیکل نے ویٹی کن سٹی میں پوپ فرانسس سے ملاقات کی۔ انہوں نے عیسائیوں کے روحانی پیشوا کو وزیراعظم کا خصوصی پیغام بھی پہنچایا۔ اس موقع پر دونوں وزراءنے پوپ فرانسس کےساتھ مذہبی ہم آہنگی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ پاکستانی وفد نے پوپ فرانسس کو پاکستان آنے کی دعوت بھی دی جو پوپ نے قبول کر لی۔ پوپ فرانسس رواں سال کے آخر میں پاکستان کا دورہ کریں گے۔