پولیس افسر کے خلاف درخواست دینے آئی معمر خاتون سے بدتمیزی کرنے والا اے ایس آئی گرفتار
لاہور (92 نیوز) آئی جی آفس لاہور میں پولیس افسر کے خلاف درخواست دینے آئی معمر خاتون سے بدتمیزی کرنے والا اے ایس آئی کو گرفتار کر لیا گیا۔
آئی جی آفس میں درخواست دینے آئی معمر خاتون سے اے ایس آئی نے بدتمیزی کی انتہا کر دی۔ اے ایس آئی آصف نے بوڑھی خاتون سے بدکلامی کی اور اس کی لاٹھی اُٹھا کر پھینک دی۔ واقعہ کی فوٹیج منظرعام پر آنے کے بعد ہر طرف ہلچل مچ گئی۔
نائنٹی ٹو نیوز پر خبر نشر ہوئی تو پنجاب حکومت فوری طور پر حرکت میں آگئی۔
ترجمان وزیر اعلیٰ پنجاب نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ بزرگ خاتون سے بدتمیزی کرنے والے اہلکار کو معطل کر دیا گیا ہے۔
آئی جی پنجاب نے ایکشن لیتے ہوئے اے ایس آئی آصف کوحوالات میں بند کرا دیا۔