Thursday, September 19, 2024

پوراملک تبدیلی چاہتا ہے:عمران خان

پوراملک  تبدیلی چاہتا ہے:عمران خان
April 8, 2015
بھٹ شاہ(ویب ڈٰیسک)تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستانی  تبدیلی چاہتے ہیں  لیکن بلدیاتی   نظام کے آنے تک حالات نہیں بدلیں گے ،کہتے ہیں کہ  ان کا دورہ سندھ کی ترقی کا ضامن  ہو گا ۔ عمران خان  نجی  طیارے  سے  حیدر آباد  پہنچے  تو ائر پورٹ پر کارکنوں  کی بڑی  تعداد موجود  تھی جو اپنے  قائد کی ایک  جھلک   دیکھنے   کے لئے بے تاب تھے  تاہم  کئی  گھنٹے کے انتطار سے کارکن بے زار ہوئے اور ائر پورٹ میں داخل ہو گئے۔ ائر پورٹ پر سیکیورٹی کے ناکافی انتظامات کے باعث کارکن ایک دوسرے کو دھکے   دیتے رہے جبکہ بعض کے صبر کا پیمانہ بھی   لبریز ہو گیا۔ بپھرےٹائگرز کو دیکھ کر کپتان  کا پارہ بھی چڑھ  گیا اور وہ ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے بذریعہ روڈ بھٹ شاہ  روانہ ہو  گئے۔ میڈیا سے  گفتگو  میں عمران خان  کاکہنا تھا کہ بلدیاتی نظام کے آنے تک حالات نہیں بدلیں گےپاکستان  تبدیلی  چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ  عوام  انہیں اب سندھ میں زیادہ دیکھا کریں گے ان کا  دورہ صوبے کی ترقی و کامیابی کا ضامن ہوگا۔ عمران خان نے  عظیم صوفی  بزرگ  شاہ  عبدالطیف  بھٹائی کے مزار پر  حاضری  دی  اور  فاتحہ خوانی کی  اس موقع پر کارکن  گو زرداری گو کے نعرے بھی لگاتے  رہے۔