Tuesday, April 30, 2024

پنجاب کے 4 شہروں میں ٹریفک حادثات، 9 افراد جاں بحق، 69 زخمی

پنجاب کے 4 شہروں میں ٹریفک حادثات، 9 افراد جاں بحق، 69 زخمی
July 20, 2021

رینالہ خورد / پاکپتن (92 نیوز) پنجاب کے چار شہروں میں ٹریفک حادثات کے نتیجے میں 9 افراد جاں بحق اور 69 زخمی ہو گئے۔

رینالہ خورد میں قومی شاہراہ پر مسافر بس الٹنے سے 4 افراد دم توڑ گئے، 20 زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پاکپتن میں تیز رفتار بس درخت سے ٹکرا گئی، حادثے میں 2 جانیں ضائع ہوئیں، جبکہ 18 مسافر زخمی ہوئے۔

میانوالی میں بھی بس تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی، دو مسافر جاں بحق جبکہ 15 زخمی ہو گئے۔

خوشاب میں بےقابو بس حادثے کا شکار ہوگئی، ڈرائیور جاں بحق جبکہ 16 افراد زخمی ہوئے۔