Thursday, September 19, 2024

پنجاب کو بہتر نظام دینگے اور اداروں کو مضبوط کرینگے ، جہانگیر ترین

پنجاب کو بہتر نظام دینگے اور اداروں کو مضبوط کرینگے ، جہانگیر ترین
August 12, 2018
لاہور (92 نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے کہا کہ پنجاب کو بہتر نظام دینگے اور اداروں کو مضبوط کرینگے۔ جہانگیرترین اور علیم خان کی چودھری برادران سے ملاقات ہوئی جس میں وزیر اعلیٰ کے نام سمیت صوبے کی سیاست پر تفصیلی گفتگو کی گئی اور چودہ اگست کو پارلیمانی پارٹی کا اجلاس بلانے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے جہانگیر ترین نے کہا کہ پرویز الہیٰ کے شکر گزار ہیں جو وہ ہمارے ساتھ شامل ہوئے ہیں ۔ صوبے کو ایسی گورننس دیں گے، ایسا نظام دیں گے کہ پنجاب کی تاریخ میں ایسا کام کبھی نہیں ہوا ہوگا۔ ،جہانگیر ترین نے کہا کہ شہباز شریف کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے ڈلیوری نہیں ہوئی ، پولیس سمیت سب شعبوں مین ہم نے ریفارم کرنا ہے۔ ہم ادارے کو کمزور نہیں کریں گے بلکہ مضبوط کریں گے، شہباز شریف نے اداروں کو کھوکھلا کر دیا ہے۔ جہانگیر ترین نے کہا کہ ہم عوام کو بتا دیں کہ دس سال حکومت سے پنجاب کو کتنا نقصان پہنچا ہے،ہم اچھا کام کریں گے، غلط کاموں کو عوام سے نہیں چھپائیں گے۔ جہانگیر ترین نے کہا کہ پرویز الہیٰ کی پنجاب کی حکومت بہترین حکومت تھی ، ہم بلدیات کا نظام بالکل نیا لیکر آئیں گے جس کی پاور نیچے تک جائے،ہم ایک نیا قانون بنا کر بلدیات کے الیکشن کرائیں گے،ہم اور ق لیگ مل کر بہتر کام کریں گے ، پنجاب کا ایک نیا دور شروع ہو گا۔ ادھر پرویز الہیٰ نے کہا کہ جہانگیر ترین ، علیم خان کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ یہ تشریف لائے ہیں،ہم نے ملاقات میں ایشوز پر بات کی ہے،صوبے میں آئندہ چیلنجز کے بارے میں بھی گفتگو ہوئی ہے۔ پرویز الہیٰ نے کہا کہ شہباز شریف کا جو نظام ہے نہ ہی ان کے پاس کوئی اختیار ہے نہ ہی یہ کچھ کر سکتے ہیں، ان دس سالوں میں شہباز شریف نے پنجاب کا بیڑہ غرق کیا ہے، کوئی ایسا ادارہ نہیں چھوڑا جو انہوں نے برباد نہ کیا ہو، پنجاب کی کوئی ایک سائیڈٖ نہیں بچی جو شہباز شریف نے خراب نہیں کی۔ پرویز الہیٰ نے کہا کہ شہباز شریف نے شیخ چلی کی طرح منصوبے بنائے ہیں،شہباز شریف نے دس ہزار سکول بند کردیئے شاہد وہ اس میں بہتری سمجتھے تھے۔