Friday, September 20, 2024

پنجاب : پٹرول پر 12 جبکہ ڈیزل پر چلنے والی گاڑیوں کے کرایوں میں 6فیصد کمی کااعلان

پنجاب : پٹرول پر 12 جبکہ ڈیزل پر چلنے والی گاڑیوں کے کرایوں میں 6فیصد کمی کااعلان
March 1, 2016
لاہور(92نیوز)پنجاب حکومت کا شہریوں کیلئے بڑا ریلیف کا اعلان ، پٹرول پر چلنے والی گاڑیوں کے کرایوں میں 12فیصد جبکہ ڈیزل گاڑیوں کے کرایوں میں 6 فیصد کمی کا اعلان کیا گیا۔ تفصیلات کےمطابق پنجاب حکومت نے شہریوں کو بڑا ریلیف دے دیا پٹرول پرچلنے والی گاڑیوں کے کرایوں میں بارہ، ڈیزل گاڑیوں کے کرایوں میں چھ فیصد کمی کا اعلان کردیا ۔ وزیر ٹرانسپورٹ بلال یاسین کہتے ہیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام تک پہنچانا چاہتے ہیں۔