Thursday, September 19, 2024

پنجاب میں نیب کی کارروائیوں سے حکمران پریشان، پنجاب کے وزرا کا ردعمل بہت کچھ ظاہر کر رہا ہے: خورشید شاہ

پنجاب میں نیب کی کارروائیوں سے حکمران پریشان، پنجاب کے وزرا کا ردعمل بہت کچھ ظاہر کر رہا ہے: خورشید شاہ
March 7, 2016
لاہور (نائنٹی ٹو نیوز) اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ سیاست ہر روز نیا رخ اختیار کر رہی ہے۔ پنجاب میں نیب کی کارروائیوں کی وجہ سے حکمران پریشان ہیں۔ ان کا ردعمل بہت کچھ ظاہر کر رہا ہے۔ کہتے ہیں نیب کو اپنا کام کرنے دیا جائے۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ پنجاب میں نیب کی کارروائیوں کی وجہ سے حکمران پریشان ہیں لیکن نیب کو اپنا کام کرنے دیا جانا چاہیے۔ سیاست ہر روز تبدیل ہو رہی ہے۔ پنجاب کے وزرا کا ردعمل ساری حقیقت بیان کر رہا ہے۔ سانحہ ماڈل ٹاؤن پر وزیراعلیٰ پنجاب نے الزامات ثابت ہونے پر استعفیٰ کا اعلان کیا تھا مگر جب ملبہ حکومت پر گرنے لگا تو تحقیقات کا رخ ہی تبدیل کر دیا گیا۔ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ پنجاب میں مہنگے ترین منصوبے شروع کئے جا رہے ہیں۔ بتایا جائے لاہور میں بجٹ کا کتنا حصہ لگتا ہے اور جنوبی پنجاب میں کتنے فنڈز دیئے جاتے ہیں۔ بجٹ کے چار سو ارب کی منصفانہ تقسیم نہیں ہو رہی، ایل این جی منصوبے پر بھی تحفظات ہیں۔ خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ حکومت کی کارکردگی سب کے سامنے ہے۔ پنجاب حکومت نے لاہور پر کتنا بجٹ لگایا اس پر قوم کو تحفظات ضرور ہیں۔