پنجاب میں امتناع وبائی امراض آرڈیننس نافذ
لاہور ( 92 نیوز) پنجاب میں امتناع وبائی امراض آرڈیننس نافذ کر دیا گیا ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا 25لاکھ خاندانوں کو ماہانہ 4ہزار روپے دینے کا اعلان کر دیا۔
پنجاب میں امتناع وبائی امراض آرڈیننس نافذ کر دیا گیا، کورونا وارڈزمیں ڈیوٹی دینے والے ڈاکٹرز اور عملے کوایک ماہ کی اضافی تنخواہ دی جائے گی۔
وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ گزشتہ 24گھنٹے میں پنجاب میں کوروناکے 82مریض سامنے آئے ، معمولی جرائم میں ملوث قیدیوں کو 90دن کی رعایت دینے کا بھی اعلان کر گیا۔