Tuesday, April 30, 2024

پنجاب بھر کے تعلیمی ادارے کل سے بند، نجی اسکولوں کا چھٹیوں کے فیصلے پر عملدرآمد سے انکار

پنجاب بھر کے تعلیمی ادارے کل سے بند، نجی اسکولوں کا چھٹیوں کے فیصلے پر عملدرآمد سے انکار
May 23, 2016
لاہور (نائنٹی ٹو نیوز) پنجاب حکومت  کی جانب سے گرمیوں کی چھٹیوں کے اعلان پر سرکاری سکولوں کے بچے خوشی سے جھوم اٹھےمگر نجی سکولز کے بچوں کی چھٹیوں کا معاملہ حل نہ ہو سکا۔ وزیر تعلیم رانا مشہود کی جانب سے موسم گرما کی تعطیلات کے اعلان کے بعد سرکاری سکولوں میں آج بچے آخری دن آئے جن کا کہنا تھا کہ گرمی میں انہیں بہت پیاس لگتی ہے اور پڑھنے کو دل نہیں کرتا اور چھٹیوں کے اعلان پر وہ بہت خوش ہیں۔ دوسری جانب  نجی سکولز مالکان کی جانب سے حکومتی فیصلے کو مسترد کرنے کے بعد چھٹیوں کا معاملہ تاحال لٹکا ہوا ہے تاہم والدین کا کہنا ہے کہ مئی میں گرمی عروج پر ہے۔ چھٹیوں کے سرکاری فیصلے پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے۔