Friday, September 20, 2024

پنجاب اسمبلی کاافتتاحی اجلاس، نومنتخب ارکان نے حلف اٹھالیا

پنجاب اسمبلی کاافتتاحی اجلاس، نومنتخب ارکان نے حلف اٹھالیا
August 15, 2018
لاہور ( 92 نیوز) پنجاب کی 17ویں اسمبلی کے  360 ارکان نے حلف اٹھا لیا،11نشستوں پر نو منتخب ارکان نے حلف نہ اٹھایا۔ مسلم لیگ ن کے ارکان نے سیاہ پٹیاں باندھ کر اسمبلی اجلاس میں شرکت  کی ۔اجلاس میں نومنتخب ارکان خواتین اسمبلی کا فیشن قابل دید  تھا ، میچنگ کپڑے ، چوڑیاں اور انگوٹھیوں نے خوبصورتی کو چارچاند لگا دیئے۔ اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کا چناؤ 17اگست کو کیا جائے گا جب کہ ایوان  19اگست کو وزیر اعلیٰ کو منتخب کرے گا۔ پاکستان تحریک انصاف نے اسپیکر پنجاب اسمبلی کیلئے چودھری پرویز الٰہی کو نامزد کر دیا جب کہ مسلم لیگ نے اسپیکر کے عہدے کیلئے چودھری اقبال کو  میدان میں اتار دیا۔