Friday, September 20, 2024

پشاور کے مختلف علاقوں میں پولیس ان ایکشن، 39افراد گرفتار، متعدد افغان باشندے شامل، اسلحہ برآمد

پشاور کے مختلف علاقوں میں پولیس ان ایکشن، 39افراد گرفتار، متعدد افغان باشندے شامل، اسلحہ برآمد
March 31, 2016
پشاور (نائنٹی ٹو نیوز) پشاور کے علاقہ چارسدہ روڈ سے پولیس پر حملوں میں مطلوب کالعدم تنظیم کے مبینہ دہشت گرد کو گرفتار کر لیا گیا۔ شہر کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران انتالیس افراد کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔ محکمہ انسداد دہشت گردی پشاور نے چارسدہ روڈ کے علاقے میں کامیاب کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم کے اہم دہشت گرد کو گرفتار کر لیا۔ سی ٹی ڈی کے مطابق پولیس پر حملوں میں مطلوب شاہداللہ کو چارسدہ اڈا کے قریب سے گرفتار کیا گیا جس سے برآمد ہونے والا اسلحہ تجزیئے کیلئے لیبارٹری بھجوا دیا گیا۔ لیبارٹری رپورٹ کی روشنی میں مبینہ دہشت گرد کی ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں کی تعداد کا اندازہ لگایا جائے گا۔ دوسری جانب پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں تلاشی آپریشن کیا جس کے دوران انتالیس افراد کو گرفتار کیا گیا۔ گرفتار افراد میں غیرقانونی مقیم افغان باشندے بھی شامل ہیں۔ گرفتارکئے گئے افراد سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔