Tuesday, April 30, 2024

پشاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ملازمین بھی مطالبات منوانے سرکوں پر نکل آئے

پشاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ملازمین بھی مطالبات منوانے سرکوں پر نکل آئے
October 13, 2020

پشاور ( 92 نیوز) پشاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ملازمین بھی اپنے مطالبات منوانے سڑکوں پر نکل آئے۔ ملازمین نے جمرود روڈ پر دھرنا دے کر ٹریفک بند کی اور مطالبات کے حق میں نعرہ بازی کی۔

پشاور  ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ملازمین اپنے مطالبات منوانے کےلئے احتجاج پرہیں ، ملازمین پی ڈی اے بلڈنگ حیات آباد میں جمع ہوئے اور نعرہ بازی کی ، ملازمین کا مطالبہ تھا کہ اپ گریڈیشن، پیشن پیکیج دیا جائے اور ملازمین کا پلاٹ کوٹہ دو سے بڑھا کر دس فیصد کیا جائے۔

مظاہرین نے پی ڈی اے بلڈنگ میں احتجاج مارچ کے بعد جمرود روڈ کا رخ کرلیا، جمرود روڈ پر کچھ دیر دھرنا دیا اور ٹریفک بند کردی ۔ پی ڈی اے ملازمین نے خبردار کیا کہ اگر ان کے مطالبات تسلیم نہ کئے گئے تو حیات آباد میں پانی کی فراہمی اور دیگر سروسز بند کردی جائیں گی۔