پشاور میں خیبرپختونخوا انڈر23 گیمز کے لوگو اور ٹرافی کی تقریب رونمائی
پشاور ( 92 نیوز ) پشاور میں خیبرپختونخوا انڈر 23 گیمز کے لوگو اور ٹرافی کی تقریب رونمائی کی گئی ۔ تقریب رونمائی میں فن کاروں نے فن کا مظاہرہ کیا تو کھلاڑی بھی جھوم اٹھے۔
خیبرپختونخوا انڈر 23 گیمز کے لوگواور ٹرافی کی رونمائی پشاور کے نشترہال میں رنگا رنگ تقریب میں ہوئی ، صوبائی وزیرکھیل نے لوگو اور ٹرافی کی رونمائی کی ۔
قریب میں مقامی فنکاروں نے سر بکھیرے تو کھلاڑی بھی جھومنے پر مجبور ہوگئے۔ موسیقی کی خوبصورت دھنوں سے حاضرین خوب محظوظ ہوئے۔
خیبرپختونخوا انڈر 23 گیمز میں صوبے بھر سے گیارہ ہزار سے زائد مرد و خواتین کھلاڑی ضلعی سطح پر 40 کھیلوں کےمختلف مقابلوں میں حصہ لیں گے۔