Tuesday, April 30, 2024

پشاور ، فیشن شو میں طلبہ نے حسن کے جلوے بکھیر دیے ‏

پشاور ، فیشن شو میں طلبہ نے حسن کے جلوے بکھیر دیے ‏
April 7, 2019

پشاور ( 92 نیوز) پشاور کے غلام اسحاق خان انسٹی ٹیوٹ آف انجینئرنگ سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی صوابی میں فیشن شو کا انعقاد  ہوا جس میں طلبہ  نے جدید  ملبوسات کی نمائش کر کے شرکا سے خوب داد سمیٹی۔

غلام اسحاق خان انسٹی ٹیوٹ ٹوپی میں فیشن شو کا انعقاد کیا گیا تو ہر طرف حسن کے جلوے بکھیرے گئے، ماڈلز نے ریمپ پر کیٹ واک کر کے جہاں فیشن ٹرینڈز کو متعارف کرایا وہاں حاضرین کو بھی خوب محظوظ کیا۔

ملک بھر کے مختلف تعلیمی اداروں سے آئے ہوئے طلباء اور طالبات نے شو میں خوب دلچسپی لی۔ ماڈلز نے قومی لباس کے علاوہ جدید پہناوؤں کی بھی نمائش کی۔

شو میں نوجوانوں نے اپنی تخلیقی صلاحیتوں کا بھر پور اظہار کیا۔

فیشن شو میں جہاں نئے فیشن سے شناسائی حاصل ہوئی وہاں فیسٹول کے شرکاء کے لئے یہ تفریح کا بہترین موقع ثابت ہوا۔