Thursday, September 19, 2024

پشاور ، طالبہ کو بلیک میل کرنیوالے 2 دوست پولیس کے ہتھے چڑھ گئے

پشاور ، طالبہ کو بلیک میل کرنیوالے 2 دوست پولیس کے ہتھے چڑھ گئے
February 17, 2018

پشاور (92 نیوز) سوشل میڈیا کے ذریعے طالبہ کو بلیک میل کرنیوالے 2 دوست پولیس کے ہتھے چڑھ گئے ۔
سوشل میڈیا کے غلط استعمال سے پشاور کی سال اول کی طالبہ بلیک میلر کا نشانہ بنی ۔ طالبہ نمرہ نے پولیس تھانہ پھندو میں رپورٹ درج کرائی کہ طالب علم عاشر سکنہ ورسک روڈ نے اس سے سوشل میڈیا پر دوستی کی اور پھر قتل کی دھمکیاں دے کر غیر اخلاقی تصاویر اور ویڈیو حاصل کر لی ۔ عاشر نےاپنے دوست شہاب کے ساتھ مل کر بلیک میل کیا اور تین لاکھ روپے مانگے ۔
بلیک میلنگ کا نشانہ بننے والی طالبہ نے عزت بچانے کےلئے گھر سے دو لاکھ روپے چوری کر کےملزموں کو دیئے لیکن ان کا مطالبہ بڑھتا گیا ۔ پولیس نے ایف آئی آر درج کر کے دونوں نوجوانوں کو گرفتارکر لیا ۔
پولیس نے ملزموں سے پوچھ گچھ شروع کر دی ۔