پشاور زلمی پہلے میچ سے اپنی فتح کا آغاز کرے گی ، اہلیان پشاور
پشاور ( 92 نیوز ) پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کے آغاز کے ساتھ ہی کرکٹ دیوانوں کے دل کی دھڑکن تیز ہوگئی ہے ۔ ہر کوئی پی ایس ایل کے بخارمیں مبتلا ہے۔
شائقین کو جہاں پی ایس ایل کے افتتاحی میچ کا بے چینی سے انتظار ہے وہیں پشاور کی لڑکیاں بھی پرجوش ہیں۔ پشاور کی کرکٹ دیوانیاں کہتی ہیں پی ایس ایل کے افتتاحی میچ میں پشاورزلمی پہلے میچ سے اپنی فتح کا آغاز کری گی ۔
پشاور کی شائقین کرکٹ کہتی ہیں کرکٹ سٹار کو ایکشن میں دیکھنے کا موقع ملنے پرخوش ہیں ۔ جیت جس کی بھی ہو مگر فتح امن اور کرکٹ کی ہی ہوگی۔