پرویز الٰہی نے عمران خان کی اسپیکر قومی اسمبلی بننے کی پیشکش قبول کر لی
اسلام آباد ( 92 نیوز ) عام انتخابات 2018 کے کامیاب انعقاد کے بعد حکومت سازی کا سلسلہ جاری ہے ۔
نمبر گیم کے مطابق پاکستان تحریک انصاف مرکز ، پنجاب اور پختونخوا میں حکومت بنانے کی صلاحیت رکھتی ہے ۔ دو تہائی نشستیں نہ ملنے کے باعث پی ٹی آئی کی جانب سے آزاد امیدواروں سمیت کچھ ہم خیال جماعتوں سے اتحاد کیا ہے ۔
پاکستان مسلم لیگ ق کے رہنما چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ عمران خان نے مجھے اسپیکر قومی اسمبلی بنانے کی پیشکش کی جو چودھری شجاعت حسین نے قبول کرلی ۔
چینل 92 نیوز کے پروگرام ’’ہو کیا رہا ہے ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے چودھری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ مجھے مسلم ن کی جانب سے بھی بڑے عہدے کی آفر ہوئی مگر میں نے ٹھکرادی۔