پروفیسر الطاف قتل کیس،مرکزی ملزم رانا قیصر سمیت 4افراد گرفتار
لاہور(92نیوز)پروفیسر راؤ الطاف کے قتل کیس میں بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے ۔ لاہور پولیس نے مرکزی ملزم رانا قیصر سمیت چار افراد کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ رانا قیصر نے ابتدائی تفتیش میں قتل کا اعتراف کیا ہے ۔
واضح رہے کہ پروفیسر الطاف کو اقبال ٹاؤن میں گزشتہ ماہ ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا گیاہے۔