پبلک ٹرانسپورٹ کھولنے کا فیصلہ مشاورت سے کرینگے، لیاقت شاہوانی
کوئٹہ (92 نیوز) ترجمان بلوچستان حکومت لیاقت شاہوانی کہتے ہیں پبلک ٹرانسپورٹ کھولنے کا فیصلہ مشاورت سے کریں گے۔ ایس او پیز کی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی۔
ترجمان بلوچستان حکومت کا کہنا تھا کہ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کورونا کے پھیلنے کا خدشہ ہے۔ بلوچستان میں 2 ہفتے میں کورونا کیسز میں 59 فیصد اضافہ ہوا۔ حالات خراب ہوئے تو اسمارٹ لاک ڈاؤن کو لاک ڈاؤن میں تبدیل کیا جاسکتا ہے۔