Thursday, September 19, 2024

نوازشریف کیخلاف پاکپتن میں محکمہ اوقاف کی زمین کیس کی سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی

نوازشریف کیخلاف پاکپتن میں محکمہ اوقاف کی زمین کیس کی سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی
December 4, 2018
اسلام آباد ( 92 نیوز ) سپریم کورٹ میں نواز شریف کیخلاف پاکپتن میں محکمہ اوقاف کی زمین کیس کی سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کر دی گئی ۔ پاکپتن اراضی کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس پاکستان نے  استفسار کرتے ہوئے کہا کہاں ہیں میاں صاحب، عطاالحق قاسمی کیس کے تناظر میں دیکھاجائے تو یہ کام بھی آپ نے کیا، ہائیکورٹ نے فیصلہ دیا کہ زمین اوقاف کی ہے،آپ نے نجی ملکیت میں دے دی۔ دوران سماعت چیف جسٹس اور نوازشریف کے درمیان دلچسپ مکالمہ بھی ہوا ،چیف جسٹس نے جےآئی ٹی بنانے کا عندیہ دیا تو نواز شریف بولے جے آئی ٹی کے علاوہ کچھ اور بنادیں۔جےآئی ٹی کا ان  کاتجربہ اچھا نہیں ہے ۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ آپ کو ہی منصف بنا دیتے ہیں،انصاف کرنا صرف عدالتوں کا کام نہیں ،آپ خود تحقیقات کرکے بتادیں۔ چیف جسٹس نے نواز شریف سے استفسار کیا کہ آپ نے دیکھا ہے آپ کی طرف سے کیا موقف دیا گیا ۔ نواز شریف نے موقف اختیارکیا کہ 32 سال پرانا واقعہ ہے،ان  کے علم میں نہیں ،ان کے اس وقت کے سیکرٹری کو بھی علم نہیں۔ نواز شریف کو  کچھ یاد نہ آنے پر چیف جسٹس نے معاملے کا بیک گراؤنڈ بتایا۔ چیف جسٹس نے نواز شریف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا اپنے وکلاء سے مشاورت کرکے بتادیں کس ادارے سے تحقیقات چاہتے ہیں،عدالت نے نوازشریف کو سات دن میں جواب جمع کرانے کی مہلت دی۔