Tuesday, April 30, 2024

پاکستانی پہلوانوں کی ٹوکیو اولمپکس میں کوالیفائی کرنے کی امیدیں دم توڑ گئیں

پاکستانی پہلوانوں کی ٹوکیو اولمپکس میں کوالیفائی کرنے کی امیدیں دم توڑ گئیں
April 11, 2021

لاہور (92 نیوز) پاکستانی پہلوانوں کی ٹوکیو اولمپکس میں کوالیفائی کرنے کی امیدیں دم توڑ گئیں۔ پاکستان کے تینوں ریسلر انعام بٹ، ہارون عابد اور محمد بلال کوالیفائنگ راؤنڈ کے پہلے ہی مرحلے میں باہر ہو گئے۔

57 کلو گرام میں محمد بلال کو کرغستان کے پہلوان نے چھ چار سے  شکست دی۔ 97 کلو گرام کیٹیگری میں کامن ویلتھ گیمز کے گولڈ میڈلسٹ انعام بٹ کو  ازبکستان کے پہلوان نے آٹھ صفر سے شکست دی ۔ 125 کلو گرام کیٹیگری میں ہارون عابد منگولیا کے پہلوان سے ہار گئے ۔