Friday, September 20, 2024

اپنی سرحد سے دہشتگرد مٹا دیئے ، افغانستان میں صلاحیت کی کمی ہے ، ڈی جی آئی ایس پی آر

اپنی سرحد سے دہشتگرد مٹا دیئے ، افغانستان میں صلاحیت  کی کمی ہے ، ڈی جی آئی ایس پی آر
February 22, 2018

راولپنڈی ( 92 نیوز ) ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ  پاکستان نے اپنی سرحد کے انڈر سے دہشتگردوں کا صفایا کر دیا ہے ۔ بد قسمتی سے افغانستان کی جانب سے صلاحیت کی کمی ہے  ، جس کی وجہ سے دہشت گردوں کا خاتمہ نہیں کیا جاسکا۔

دبئی میں ڈی جی آئی ایس پی آرمیجر جنرل آصف غفور نے عرب میڈیا کے نمائندوں سے ملاقات کی اور عرب نیوز کو انٹرویو دیا۔انہوں نے پاکستان سعودی عرب اور یواے ای سے تعلقات کے ساتھ ساتھ پاک افغان مراسم پر بھی گفتگو کی۔

میجرجنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب سے پاکستان کےمضبوط تعلقات نہ صرف پاکستان بلکہ یواے ای اور سعودی عرب کے بھی مفاد میں ہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہاکہ پاکستان اور افغانستان کی سرحدی صورتحال مختلف ہے،پاکستان 15سال سے اپنی سرحد کے اندر دہشت گردوں سے جنگ لڑرہاہے اور اب پاکستانی سرحد کے اندر دہشتگردوں کا صفایا کردیا گیا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ بدقسمتی سے افغانستان کی جانب سے صلاحیت کی کمی کی وجہ سے دہشتگردوں کا خاتمہ نہیں کیا جاسکا۔

میجر جنرل آصف غفور نے یواے ای اور سعودی عرب کی جانب سے تعاون پر کہا کہ پاک فوج نے جن علاقوں میں دہشت گردوں کا صفایا کیا ہے وہاں ترقیاتی کاموں میں یواے ای اور سعودی عرب کا بہت اہم کردار ہے۔