پاکستان ہمیشہ بھارت کے غاصبانہ عزائم کیخلاف کشمیریوں کے ساتھ کھڑا رہے گا، آرمی چیف
راولپنڈی (92 نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ پاکستان ہمیشہ بھارت کے غاصبانہ عزائم کیخلاف کشمیریوں کے ساتھ کھڑا رہا ہے اور ہمیشہ کھڑا رہے گا۔
آرمی چیف نے کہا کشمیر پر کسی قِسم کے سمجھوتے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ کشمیریوں پر بھارت کے جبر کے سامنے سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑے ہیں۔ چاہے اس کی ہمیں کوئی بھی قیمت ادا کر نی پڑے۔
https://twitter.com/OfficialDGISPR/status/1161587168747425792
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے پاکستان آرمی کو جموں و کشمیر کے تقدس کا بھرپور اَدراک ہے۔ پاک فوج کشمیر کاز کیلئے اپنی قومی ذمہ داری کو نبھانے کیلئے مکمل تیار ہے۔
https://twitter.com/OfficialDGISPR/status/1161587172127989762
آرمی چیف نے مزید کہا نہ ہی 1947 میں کاغذ کا ٹکڑا کشمیر کی حیثیت تبدیل کر سکا اور نہ ہی موجودہ غیر قانونی اقدام یا مستقبل میں کوئی اس کی حیثیت تبدیل کر سکتا ہے۔