Tuesday, April 30, 2024

پاکستان کے ساتھ خارجہ پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی : امریکہ

پاکستان کے ساتھ خارجہ پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی : امریکہ
November 19, 2016

نیویارک (ویب ڈیسک) امریکہ نے کہا ہے کہ جنوبی ایشیا میں دہشت گردی کے خلاف علاقائی تعاون پر امریکی مو¿قف تبدیل نہیں ہوا۔ پاکستان کے ساتھ خارجہ پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔ روابط معمول کے مطابق ہیں۔ تفصیلات کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان جان کربی نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ چاہتا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف خطے میں تمام ممالک کوششیں جاری رکھیں۔ دہشت گردی کے خلاف اقدامات اور کوششوں پر پاکستانی قیادت سے مسلسل رابطے میں ہیں۔

جان کربی کا کہنا تھا کہ امریکہ چاہتا ہے کہ پاکستان اور ہمسایہ ممالک دہشت گردی کےخلاف جنگ میں تعاون جاری رکھیں۔ جان کربی کا کہنا تھا کہ امریکی محکمہ خارجہ میں تبدیلی کا مرحلہ شروع ہو چکا ہے۔ ٹرمپ انتظامیہ کے تین سو سے چار سو لوگ محکمہ خارجہ میں آئیں گے۔