پاکستان کی کشمیری رہنماحفیظ اللہ میرکوشہید کئے جانے کے واقعہ کی سخت مذمت
اسلام آباد (92 نیوز) پاکستان نے کشمیری رہنما حفیظ اللہ میر کو بے رحمی سے شہید کئے جانے کے واقعے اور مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کی سخت مذمت کی ہے۔
دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے ایک ٹویٹ میں کشمیری رہنما حفیظ اللہ میر کو بے رحمی سے شہید کئے جانے کے واقعے اور مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کی سخت مذمت کی ہے۔
دفتر خارجہ کے ترجمان نے اور ٹویٹ میں اسلامی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل کے بیان کو سراہا اور تحقیقاتی کمیشن کے فوری قیام پرزور دیا ہے جس کی سفارش اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ادارے نے کی ہے۔#Pakistan strongly condemns the brutal assassination of Kashmiri leader Hafizullah Mir and the continuing indian atrocities in IOK including the killing of 3 Kashmiris & injuries to 8 others, including 3 girls yesterday by Indian occupation forces #Kashmirbleeds (1/2)
— Dr Mohammad Faisal (@ForeignOfficePk) November 21, 2018
We appreciate the statement of the #OIC SG conveying firm support of the OIC to the Kashmiris & call for urgent establishment of the COI recommended by the #OHCHR @mBachelet (2/2)
— Dr Mohammad Faisal (@ForeignOfficePk) November 21, 2018