پاکستان کا ملک میں تیار کردہ اور توسیعی رینج کے حامل بابر کروز میزائل کا کامیاب تجربہ
راولپنڈی ( 92 نیوز ) وطن عزیز کے دفاع کو نا قابل تسخیر بنانے کا عمل کامیابی سے جاری ہے ، پاکستان نے ملک میں تیار کردہ اور توسیعی رینج کے حامل بابر کروز میزائل کا کامیاب تجربہ کر لیا ۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق 700 کلومیٹر تک مار کرنے کی صلاحیت کا حامل میزائل نظام جدید ایروڈائینیمکس اور ایوی آنکس کا حامل ہے ۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق کامیاب تجربے پر صدر مملکت ، وزیر اعظم ، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی، تینوں مسلح افواج کے سربراہان نے سائنسدانوں ، انجینئرز کو مبارکباد دی ہے ۔
میجر جنرل آصف غفور نے پریس ریلیز میں بتایا کہ بابر کروز میزائل سٹیلتھ فیچر کیساتھ ہر قسم کے وارہیڈز لیجانے کی صلاحیت کا حامل ہے ، میزائل پوری کامیابی کیساتھ زمینی اور سمندری اہداف کو نشانہ بنا سکتا ہے ۔