Thursday, September 19, 2024

پاکستان نے محمد عرفان کی بھارتی قید سے رہائی کیلئے کوششیں تیز کر دیں

پاکستان نے محمد عرفان کی بھارتی قید سے رہائی کیلئے کوششیں تیز کر دیں
March 7, 2016
اسلام آباد (92نیوز) بھارت میں قید پاکستانی انجینئر محمد عرفان کی رہائی کے لیے حکومتی ادارے حرکت میں آگئے۔ دفتر خارجہ کے حکام کا نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن سے رابطہ۔ ہائی کمیشن بھارتی وزارت خارجہ کے حکام سے محمد عرفان سے متعلق تفصیلات لے گا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستانی حکام نے نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن سے رابطہ کیا ہے اور بھارت میں قید پاکستانی محمد عرفان سے متعلق تفصیلات مانگی ہیں۔ 92 نیوز نے گزشتہ روز امرتسر جیل میں قید محمد عرفان کی رہائی کا معاملہ اٹھایا تھا۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن بھارتی وزارت خارجہ کے حکام سے محمد عرفان سے متعلق تفصیلات لے گا۔ سمجھوتہ ایکسپریس کے حادثے میں زخمی ہونےو الا محمد عرفان 8 برس سے بھارت میں قید ہے۔ امرتسر جیل میں قید 28 سالہ محمد عرفان کا تعلق سرگودھا سے ہے۔ سمجھوتہ ایکسپریس کے سانحے میں ان کا پاسپورٹ گم ہو گیا۔ حکام نے لاپتہ قرار دےد یا تھا تاہم امرتسر جیل سے رہا ہونے والے پاکستانی نے بتایا کہ محمد عرفان زندہ اور جیل میں قید ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس حکام نے سرگودھا میں محمد عرفان کے والدین سے مل کر رپورٹ وزارت داخلہ کو بھجوا دی ہے۔